مزید خبریں

پنشن میں بہتری اور کمیوٹڈ پنشن کی واپسی کے اقدامات کیے جائیںPIA‘

پیارے کی مجلس انتظامیہ کا اجلاس ذوالفقار علی چیئرمین پیارے کی صدارت میں منعقد ہوا۔ پی آئی اے کے سی ای او PIA، اے وی ایم عامر حیات، CHRO ایئرکموڈور عامر الطاف، ڈاکٹر مظہر سومرو، ڈائریکٹر و جنرل منیجر ورکس، GMIR، اور آئی ٹی اور ان تمام متعلقہ افراد کا جنہوں نے طبی سہولیات کی بحالی میں کردار ادا کیا شکریہ ادا کیا گیا۔ پیارے کی مسلسل جدوجہد، میٹنگز اور مطالبات پر انتظامیہ کے مثبت اقدام بلاشبہ قابل تعریف ہیں، دیگر ساتھیوں نے اپنے اپنے اسٹیشنز اور یونٹس پر صبروتحمل سے جدوجہد کی ان میں منصور ڈھلو، حافظ محمد یٰسین (راولپنڈی)، محمد اسلم (لاہور)، حاجی رشید ساہی، قیصر اقبال، محمد اشرف، (فیصل آباد) شفیع الدین قریشی (ملتان)، فضل حسین (پشاور)، افتخار انصاری (سیالکوٹ)، بشیر الدین (جہلم)، عبدالجلیل پراچہ (کوئٹہ) پرویز فرید، حاجی اقبال، نثار شیخ، مشتاق باجوہ (کراچی) شامل ہیں۔ اب PIA میڈیکل ہیڈ آفس نئی آب و تاب کے ساتھ PIA کی شان کے مطابق معرض وجود میں آچکا ہے۔ انتظار گاہ اے سی اور کینٹین کی سہولیات کے ساتھ گھنٹوں انتظار کی زحمت ختم ہوگئی، تقریبات سبھی دوائوں کی دستیابی، واش روم کی صفائی، کمپیوٹرائزڈ کیوئنگ سسٹم، ڈائگنوسٹک سینٹر، لیب، ایکسرے، آپریشنز تھیٹر، اسپیشلسٹ کی دستیابی، ڈینٹل سروسز، ایمرجنسی روم، پی آئی اے ٹائون شپ میڈیکل سروسز، غرضیکہ میڈیکل کے تمام نظام کو ’’ایک چھت تلے‘‘ جدید اور بہترین بنادیا گیا ہے۔ یہ سب CEO اے وی ایم عامر حیات کی ذاتی توجہ کی وجہ سے ممکن ہوا۔ دوائوں کی ڈیلیوری میں تاخیر بھی جلد دور ہوجائے گی۔ اس کے لیے زائد اسٹاف کا تقرر کیا جارہا ہے۔ اسپتالوں میں داخلوں کے لیے کراچی سمیت تمام دیگر اسٹیشنز مثلاً راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، پشاور، کوئٹہ وغیرہ زیادہ اور بہتر اسپتالوں کا انتخاب جلد کرلیا جائے گا۔ Reimbursement کے نظام میں بہتری آنی شروع ہوگئی ہے۔ صدر پیارے سید طاہر حسن نے CEO اے وی ایم عامر حیات اور CHRO ایئرکموڈور عامر الطاف سے اپیل کی ہے کہ جس طرح انہوں نے خصوصی توجہ دے کر طبی مسائل کوحل کیا ہے اسی طرح اب وقت آگیا ہے کہ مظلوم اور ضعیف ریٹائرز کے پورے ملک میں سب سے کم پنشن پانے والے PIA پنشنرز کی پنشن اتنی تو کردی جائے کہ دو افراد (خود اور اہلیہ) دو وقت کا کھانا کھا سکیں۔ اور ساتھ ہی کمیوٹ کردہ پنشن ریٹائرمنٹ کے دس سال بعد ملکی قواعد کے مطابق واپس کردی جائے۔ CFO اویس ندیم اور GMF آصف ضیاء مجلس انتظامیہ پیارے نے PIA کی تعمیر و ترقی میں اپنے بھرپور تعاون اور کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا ہے۔