مزید خبریں

ویلفیئر بورڈ ملازمین کی خدمت کرتے رہیں گے‘ منتخب عالم

ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ سی بی اے کے مرکزی صدر ایم منتخب عالم نے کہا ہے کہ وزیر محنت سعید غنی، سیکرٹری لیبر لئیق احمد خان، ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے سیکرٹری محمد بچل راہوپوٹو، تمام افسران اور حبیب الدین جنیدی کی ذاتی مہربانی اور دلچسپی سے سی بی اے کی سالانہ ڈیمانڈ کے ایگریمینٹ کے ذریعے ملازمین کے بنیادی مسائل جن میں پنشن سروس رولز میرج گرانٹ اسکالرشپ گرانٹ منظور ہوگئے ہیں جس سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ملازمین ان تمام شخصیات کے لیے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب سی بی اے کوشش کر رہی ہے کہ اپنی سالانہ ڈیمانڈ کے منظور شدہ آئٹم لیبر ہاؤسنگ پر عمل درآمد کرانا ہے۔ علاوہ ازیں ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ سی بی اے اراکین پنشن کی منظوری کی خوشی میں سیکرٹری لیبر محمد لئیق احمد خان اور سیکرٹری بورڈ محمد بچل راہوپوٹو کو مٹھائی پھولوں کے گلدستے اور اجرک پیش کی۔