مزید خبریں

وفا تنظیم کا اجلاس میں مطالبہ

وفا تنظیم کی پنشنرز کی فلاح بہبود کے لیے کی 15جون کو وفا کے عہدیداران اور کارکنان کی ایک ہنگامی میٹنگ ہوئی جس میں جنکوز کے پنشنرز کے ساتھ درپیش مسائل اور ای سی سی او کے فیصلے کی روشنی میں پیدا شدہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر آرآرکے واپڈ۱ کراچی کی آفیس سیپنشن لینیوالیجنکو 1،کے پنشنرز کی پنشن اپریل سے بند کرنے آجنکو4کی پنشن مسلسل کئی ماہ سے بندش اور جنکو، 2کے پنشنرزکوجولائی سے پنشن کی بندش کے لیٹر پر غور کیا گیا اور پھر آپس میں مشورے کے بعد ہائر اتھارٹی سے بات کرنے کاطے ہوا محترم محمدعلی نے پہلے مرحلے پر جنرل مینیجر فنائس پاور واپڈا ہاوس سے تفصیلی بات کی اور اس گفتگو کی روشنی میں میاں عمران سی ای او جنکو ہولڈنگ کمپنی اسلام آباد سے بات کی گئی اور دیگر اربات اختیار کو مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ وفا اپنے پنشنر بھائیوں کے لیے آخری حد تک جائے گی۔ احتجاجی مارچ، کیمپ، بھوک ہڑتال ہر طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔ میاں عمران سے مثبت رویہ کا سب پنشنر زکو شدت سے انتظار ہے اچھی بات یہ کہ ہائڈرو یونین کے قائد خورشید احمد نے نہایت مثبت خیال اور مسائل حل کے لیے مکمل ساتھ دینے کا قوی یقین دلایا۔ وفا کی جانب سے محمد علی نے نہایت مثبت کردار اداکیا۔