مزید خبریں

میرٹ پیکیجنگ آزاد لیبریونین کو مبارکباد

نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے وفدکی صدرخالدخان کی قیادت میں میرٹ پیکیجنگ آزاد لیبریونین کے ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں NLF کراچی کی ملحقہ میرٹ پیکیجنگ آزاد لیبریونین کے 3 یونین ورکرز کی NIRC کراچی بینچ سے نوکریوں کی بحالی پر نیشنل لیبر فیڈ ریشن کراچی کے صدر خالد خان،نائب صدرمحمد سلیم ،جنرل سیکرٹری قاسم، ڈپٹی جنرل سیکرٹری امیرروان، آرگنائز نگ سیکرٹری رضوان علی و دیگر عہدیداران نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے صدر خالد خان نے کہاکہ یہ سب میرٹ پیکیجنگ آزاد لیبریونین کے عہدیداران کی جدوجہد سے ایک بہت بڑی کامیابی ممکن ہوئی۔ہم محنت کشوںکومتحد ،اتحاد اوریکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسی طرح آگے بڑھنا ہوگا۔