مزید خبریں

حافظ امجد علی انتقال فرما گئے

ریاض میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت اور “گولڈ” کے کاروبار سے منسلک حافظ امجد علی 55 سال کی عمر میں لاہور میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال فرما گئے۔ وہ گزشتہ 40 سال سے ریاض میں اپنے “گولڈ بزنس” سے منسلک رہے۔ ریاض میں دوران قیام اپنی منفرد شخصیت کے مالک بھی رہے۔ چند ماہ قبل لاہور میں ایک پرائیویٹ ہسپتال میں عارضہ قلب کے باعث داخل ہوئے اس دوران انھوں نے “اسٹنیڈ” بھی ڈلوائے تھے۔ مرحوم کی اچانک ناگہانی وفات پر ریاض کے ادبی، سماجی، سیاسی اور فلاحی اداروں نے اپنے اپنے گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔ اللہ پاک انھیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے۔ مرحوم نے دو بیٹے دو بیٹیاں اور ایک بیوہ اپنے خاندان میں سوگوار چھوڑے ہیں، مرحوم حافظ امجد علی کا بیٹا ماجد امجد علی ریاض میں مقیم ہیں ان کا ٹیلیفون رابطہ نمبر 0564751633 پر بات کی جا سکتی ہے۔