مزید خبریں

طارق ندیم شیخ کی صاحبزادی کا نکاح

ریاض کے سینئرصحافی طارق ندیم شیخ مرحوم اورصاحبزادگان عادل شیخ اورعمیر شیخ کی ہمشیرہ ہدا طارق ندیم شیخ بلیک سنیما پروڈکشن (بی سی پی) ریاض کے چیئرمین بلال ارشد کے ساتھ “رشتہ ازدواج” سے منسلک ہوگئیں۔
ریاض سے سینئرصحافی اعجازاحمد طاہراعوان نے نمائندہ جسارت سید مسرت خلیل کو بتایا کہ تقریب شادی خانہ آبادی شاندار اور پُروقارطریقہ سے”استراحہ تاج الملکیہ” کے وسیع العریض ہال میں منعقد ہوئی۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی ریاض کی سیاسی، سماجی، فلاحی، مذہبی، کاروباری اور صحافتی شخصیات کی کثیر تعداد نے بھرپور طور پر شرکت کی۔ تقریب میں مدعو تمام مہمانوں کو دلہن کے عزیزو اقارب نے “خوش آمدید” کہا۔ بارات وقت مقرہ پر “استراحہ ہال” پنہچ گئی، ہال میں دلہا بلال ارشد “ڈھول کی تھاپ” پر دوستوں کے ڈانس اور بھنگڑے کے ساتھ آئے۔ شادی کے موقع پر تمام پاکستانی رسومات اور روایات کا مکمل طور پر خیال رکھا گیا تھا۔ دلہن والوں کی طرف سے دلہا کو مین دروازے پر روکنے کی رسم پر دلہن کی بہنوں کو 500 ریال دئیے گئے۔ جبکہ دلہا کو “دودھ پلانے کی رسم” کے لئے دلہن کی بہنوں کو دو دو سونے کی انگوٹھیاں دی گئیں۔ دلہا بلال ارشد اور ان کے اہل خانہ پر ہال میں داخلہ سے قبل دلہن والوں کی طرف سے خصوصی طور پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی۔ شادی ہال مہمانوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ شادی کا ماحول مکمل طور پر پاکستانی شادی کی رسموں کی عکاسی کر رہا تھا۔ شادی کی مناسبت سے گانوں کی خصوصی سلیکشن کا انتظام کیا گیا تھا اورساونڈ سسٹم پربشیراحمد نے اپنی ذمہ داری کو بہت ہی احسن طریقہ سے پورا کیا۔۔
وقت مقرہ پر تمام مہمانوں کے لئے کھانا کھول دیا گیا۔ ریاض کے معروف پاکستانی بہترین کھانوں کا مرکز” شعلے ریسٹورنٹ ریاض” کی لذت اور ذائقہ سے بھرپور اسپیشل ڈشز سے مہمانوں کی خاطر تواضع کی گئی۔ اس موقع پرشعلے ریسٹورنٹ کے مارکیٹنگ مینجر محمد نواز صاحب بھی ذاتی حیثیت میں مہمانوں کی خدمت کے لئے موجود تھے، تمام مہمانوں نے “شعلے ریسٹورنٹ” کے تیار کردہ ذائقہ سے بھرپور کھانوں کی بے حد تعریف کی، اور انتظامیہ کی سروس کو سراہا، سویٹ میں مہمانوں کے لئیے کا انتظام کیا گیا تھا، کھانے کے بعد مہمانوں کے لئیے چائے اور کافی کا انتظام بھی تھا،
شادی کی تمام رسومات سے فراغت کے بعد دلہا دلہن کے رشتہ داروں اور دوست احباب کے ساتھ “فوٹو سیشن” کا سلسلہ شروع ہو گیا، جو دیر تک چلتا رہا، اس موقع پر ممبران ” بی سی پی” کے ساتھ دلہا بلال ارشد اور دلہن کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنائی گئیں۔ رسم مہندی میں دلہا دلہن کوڈھول کی تھاپ پر ڈانس کرتے ہوئے ہال کے اندر اسٹیج تک لایا گیا۔ اس پروگرام کو مزید رنگا رنگ اور دوبھالا کرنے کے لئے سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مارٹی کی مشیرمحترمہ نوشین احمد وسیم پروگرام آرگنائزر اپنے آرٹسٹوں کے ساتھ جدہ سے خصوصی طور پر ریاض تشریف لائیں۔ مہمانوں نے دل کھول کر پرفارمنس پیش کرنے والے فنکاروں کو داد دی۔ شادی کی رسومات کے ساتھ ہی رخصتی کا وقت قریب آ گیا۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار اور افسردہ نظر آئی۔ تمام مہمانوں نے دلہن کو نیک خواہشات اور کامیاب و کامران ازدواجی زندگی کے لئیے ڈھیر ساری دعاوں کے ساتھ رخصت کیا۔ بروز جمعتہ المبارک بعد نماز عشاء مقامی استراحہ میں دلہا بلال ارشد کی طرف سے “دعوت ولیمہء” کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
اس طرح ” برات” کی یہ یادگار تقریب رات 3 بجے اپنے اختتام کو پنہچی اور بلال ارشد بھی شادی اور زندگی کے نئے سفر کے بندھن میں بندھ گئے اور اپنا گھر بسانے میں کامیاب و کامران ہو گئے۔ دعا ہے کہ اللہ پاک انھیں زندگی کے اس نئے سفر میں کامیابی، خوشحال اور مسرتوں سے بھری نئی زندگی سے ہمکنار کرے (آمین ثم آمین)۔

p