مزید خبریں

بیڈمنٹن سمر ٹیننگ کیمپ کا اختتام

پشاور (جسارت نیوز) ڈائریکٹریٹ آف اسپورٹس خیبرپختوانخوا کے زیراہتمام ایبٹ آباد میں جاری بیڈمنٹن سمر ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر ہوگئی کیمپ میں خیبرپختونخوا کے بیس سے زائد کھلاڑیوں نے کوالیفائیڈ کوچز کے زیر نگرانی تربیت حاصل کی ، اختتامی تقریب کے موقع پر ایبٹ آباد کے پی ٹی آئی چیئر مین سجاد غوری مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ان کے ہمراہ ایبٹ آباد ٹریڈرز کے صدر سید معصوم شاہ ، کوچز حیات اور ندیم خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔