مزید خبریں

راجہ اخلاق احمد کی میڈیا سے گفتگو

سعودی ریاض میں معروف سماجی اور کاروباری شخصیت راجہ اخلاق احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کی شرما اورنوین کمار جنڈال کی طرف سے نبی کریم ﷺ اور ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کی شان اقدس میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے بھارتی حکمران جماعت کی ترجمان کی طرف سے اس قسم کی مذموم حرکت کا واضح مطلب ہے کہ بھارتی حکومت ہندوستان میں اسلامو فوبیا کا ماحول پیدا کرنا چاہتی ہے اس طرح کی نفرت انگیز بیان اپنے آپ میں رواداری شمولیت تنوع اور ہمارے انسانی حقوق کے اصولوں اور اقدار پر حملہ کے ساتھ ساتھ سماجی ہم آہنگی کو مجروح کرتی ہے راجہ اخلاق احمد نے مزید کہا کہ اس طرح کے اسلامو فوبیا کی کارروائیاں اربوں مسلمانوں کی حساسیت کو مجروح کرتی ہیں توہین آمیز کلمات نے پورے عالم اسلام میں غم و غصے اور اشتعال کی لہر کو جنم دیا ہے گستاخانہ بیانات سے پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے راجہ اخلاق احمد نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ انڈیا گورنمنٹ کی جانب سے ان معاملات پر نوٹس لے اور بھارتی حکمرانوں کو مسلم کش اقدامات سے باز رکھنے اور اس پر مذہبی آزادی کی مسلسل خلاف ورزیوں کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر پابندیاں لگوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔