مزید خبریں

مکتبہ دارالسلام کے بانی عبدالمالک مجاہد کا صحافیوں کےاعزازمیں ظہرانہ

اسلامی کتب کی اشاعت کا بین الاقوامی شہرت یافتہ ادارہ مکتبہ دارالسلام کے بانی ممتازعالم دین مولانا عبدالمالک مجاہد نے اپنے آفس میں پاکستان سے آئے ہوئے ممتازسینئرصحافی اعجازاحمد طاہراعوان اورجدہ سے آئےسینئرصحافی جسارت کے بیوروچیف سید مسرت خلیل کےاعزازمیں ایک ُپرتکلف دعوت ظہرانہ کا اہتمام کیا۔ جس میں شہر ریاض کی دیگرمعززشخصیات انجینئرراشد منہاس، فیصل علوی، نوید احمد آفتاب، سید وقاراحمد، مرزا منیر بیگ، رانا خالد اکرم، شہزاد احمد، ولید اعجاز اعوان اورمحمد عارف نے بھی شرکت کی۔
مولانا عبدالمالک مجاہد نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج کے ترقی یافتہ دور دنیاوی اور دیگر علوم کے ساتھ ساتھ والدین کا فرض اولین ہے کہ بچوں کی تربیت مکمل اسلامی، مذہبی عقائد اور روایات کو مد نظر رکھ کر کریں۔ یہ ہمارا بنیادی اور اولین فرض ہےکہ اپنے بچوں کی دینی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔
اعجاز احمد طاہر اعوان نے اپنے خطاب میں مولانا کا پُرتپاک استقبال اور دعوت کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے مولانا جدوجہد کا احاطہ کرتے ہوئے کہا مولانا عبدالمالک مجاہد 1980 سے سعودی عرب میں مقیم ہیں اورتقریبا 30 سال سے زائد عرصہ سے “مکتبہ دارالسلام انٹرنیشنل کے بطوربانی قرآنی اشاعت، قرآن، احادیث اوراسلامی کتب کی اشاعت کے سلسلہ کو تواتر سے جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ حافظ آباد میں اپنی والدہ ماجدہ کے نام پر ایک فلاحی ادارہ کئی سالوں سے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر چلا رہے ہیں۔ عبدالمالک مجاہد نے دینی، مذہبی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے آج سے 30 سال قبل جو چھوٹا سا ننھا منا پودا “مکتبہ داراسلام ریاض” کا لگایا گیا تھا ان کی انتھک محنت اور شب و روز کی کاوشوں سے اج ایک تناورشجر” کی مانند اپنا بلند مقام بنا چکا ہے اور اب “مکتبہ دارالسلام انٹرنیشنل” کتاب و سنت کی اشاعت کا عالمی ادارہ کا اعزاز بھی حاصل کر چکا ہے۔ دعا ہے اللہ پاک اس ادارے کو مزید ترقی سے ہمکنار کرے۔ مولاناعبدالمالک مجاہد نےمختلف موضوعات پر 40 سے زائد کتب کی اشاعت کے مصنف کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں اور بہت ساری کتب زیر طبع کے مراحل کے قریب ترین ہیں۔ ان کی گراں قدر خدمات پر انہیں بین الاقوامی سطح پر کئی یادگاری شیلڈ، سرٹیفکیٹ اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ جو ادارہ کے لئے ایک اعزاز کا مقام ہے۔ اعجاز اعوان نے کہا مکتبہ داراسلام انٹرنیشنل کی ایک برانچ گی کا عنقریب قطر میں بھی افتتاح کیا جا رہا ہے۔ جہاں اردو دان طبقہ کے لئے تمام اسلامی دینی اور بچوں کی دلچسپی کی تمام کتب ایک منفرد انداز میں پیش کی ہونگی اوریہ معاشرتی اسلامی خدمت میں اضافہ کا بھی باعث ہو گا، اللہ پاک اس نئے سفر میں بھی کامیابی عطاء فرمائے۔آمین
سینئر صحافی سید مسرت خلیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ شعبہ صحافت سے منسلک تمام صحافی اپنی ذمہ داریوں کو مکمل ایمانداری اور فرض شناسی سے پورا کریں اور مخالفت برائے مخالفت کی بلاوجہ پالیسی سے اجتناب کریں، “قلم” کو ایک مقدس پیشہ کے طور پر اپنائیں اور اپنے “قلم” کو ہمیشہ فلاحی اور اصلاحی خدمات کے حوالے سے استعمال کریں۔ درحقیقت آپ کا “قلم” ہی ملک و قوم کی امانت ہے اور اپنے جذبے اور “قلم” کو ہمیشہ قومی خدمت سے ہی جوڑے رکھیں۔ انھوں نے بھی مولانا کی پرخلوص دعوت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا
اس یادگار اور پر وقار تقریب کے اختتام پر “مکتبہ دارالسلام انٹرنیشنل” کے بانی مولانا عبدالمالک مجاہد نے اپنی شائع شدہ کتاب سیدہ خدیجہ کی زندگی کے سنہرے واقعات” کا ایک ایک نسخہء تمام مہمانوں کو اپنے ہاتھوں سے یادگاری طور پر پیش کیا۔