مزید خبریں

پاک فرینڈ شپ فورم:محصورپاکستانیوں کےلیےحکمت عملی تیار، ناصرحبیب

پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے مرکزی چیئرمین ناصر حبیب نےکہا ہے کہ 55 سے زائد محصور بے روزگار پاکستانیوں کی مدد کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ وہ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ریاض کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک اجلاس خطاب کر رہے تھے جو 55 بے بس محصور پاکستانیوں کے مسائل کے حل کےلئے منعقد کیا گیا تھا۔
ناصر حبیب نے اجلاس سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیارغیر میں ہم سب کو ایک بازو بن کر اپنے ہم وطنوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ناصر حبیب نے مزید کہا کہ پاک سعودی فرینڈ شپ فورم رضا کارانہ طور پر کمیونٹی ویلفیئر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ناصر حبیب نے محصور پاکستانیوں کے لیے اپنے بھر پورتعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔
معروف سماجی رہنما ارشد تبسم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے وطن کیلئے بڑے حساس ہوتے ہیں اور پردیس میں اپنی مدد آپ کے تحت اپنے ہم وطنوں کی مشکلات دورکرنے میں ہرملئےممکن مدد تیار رہتے ہیں۔ جس کی مثال گزشتہ مہینے 55 محصوراور بےروزگار پاکستانیوں کو روزگاری فراہمی کی کوششیں تھیں
اجلاس میں عابد شمعون چاند ، وسیم خان ، عامر بلوچ اور دیگر نے بھی خصوصی شرکت کی اور اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے محصورین کی بے مثال مدد پرخراج تحسین پیش کیا۔