مزید خبریں

حیدرآباد:تحریک انصاف کی خواتین اور سماجی کارکن کا ہینڈز انڈپنڈنٹ لیونگ سینٹر کا دورہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی خواتین رہنما اور سماجی کارکن نازش فاطمہ نے ہینڈز انڈپنڈنٹ لیونگ سینٹر حیدرآباد کا دورہ کیا اور وہاں معذور بچوں سے ملاقات کی اور انہیں تحفہ پیش کیے۔ اس موقع پر ہینڈز انڈیپنڈنٹ لیونگ سینٹر کے پروجیکٹ منیجر لال محمد نے ان کا استقبال کیا اور انہیں سینٹر کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا اور معذور افراد کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بتایا، انہوں نے بتایاکہ ہینڈز کے اٹنڈنٹ نے معذور افراد کی دیکھ بھال کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، وہ ان کے ہاتھوں ، پاؤں بن کر ان کی خدمت میں مصروف ہے یہی وجہ ہے کہ معذور افراد جو اس سینٹر میں آتے ہیں وہ ان کی زندگیوں میں تبدیلی رونما ہونا شروع ہوگئی ہے اوروہ یہاں اپنے آپ کو بہت خوش محسوس کرتے ہیں۔ معذور بچوں کو انگلش کلاسز کے ساتھ کمپیوٹرکورس بھی کرائے جارہے ہیں، ان کو اسکول اور کالج میں داخلے بھی حاصل کررہے ہیں۔ اس موقع پر نازش فاطمہ نے بتایاکہ مجھے اس سینٹر میں آکر اور معذور بچوں کی زندگی میں تبدیلی دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے اور انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معذورین کی اس تحریک میں ان کے شانہ بشانہ کام کریں گی اور اس کے نتائج بہت جلد نظر آئیں گے ، اور یہ بھی ہمارے معاشرے کے کارآمد شہری ثابت ہوں گے۔