مزید خبریں

سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہے،فیصل ندیم

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اللہ اکبرتحریک کے مرکزی صوبائی صدر فیصل ندیم نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہونے والے پر تشدد واقعات اور دھاندلی پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن پرامن اور شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافظ کرنے والے ادارے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کرنے میں ناکام اور بے بس نظر آئے نوابشاہ سانگھڑ میرپور خاص دیگر پولنگ اسٹیشن کے دورے کے دوران انہوں نے اپنے کارکناں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کئی جگہوں پر بیلٹ پیپرز انتخابی نشان ہی موجود نہیں تھے۔ مختلف یوسیز وارڈ میں قائم پولنگ اسٹیشن پر حکمران جماعت کی جانب سے کھلی دھاندلی کی جا رہی تھی امیدوار اور عہدیداروں کے ایجنٹوں کو گرفتار کیا جارہا تھا آر اوز کی سرپرستی میں حکمران پارٹی کے لوگوں کو کھلی دھاندلی کرنے دی جاری رہی تھی کئی علاقوں سے مسلح ڈاکووں کی جانب سے انتخابی عملے کے سامان سمیت اغوا کی وارداتیں قابل مذمت ہیں سکھر ، روہڑی ،جیکب آباد ، عمر کوٹ، میرپور خاص، شہداد کوٹ، نوابشاہ، ٹھل، غرض یہ کہ تمام انتخابی اضلاع میں سرکاری سرپرستی میں کھلم کھلا دھاندلی گنڈہ گردی کی مثالیں قائم کی جا رہی تھیں جبکہ الیکشن کمیشن اور قانون نافظ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس الیکشن کو مسترد کرتے ہیں اور الیکشن کمیشن کی جانب سے صاف شفاف تحقیقات کرائے جائے۔