مزید خبریں

ٹنڈوجام:عوام نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)راہوکی پولیس اسٹیشن کی حدود میں لنک روڑ بھنڈو شریف پر لوگوں کے مطابق ڈاکو آنے جانے والے لوگوں کو لوٹنے کی غرض سے چھپے ہوئے بیٹھے تھے انھوں نے ایک موٹر سائیکل سوار شاہ زیب ہنگورو سے لوٹ مار کرنے کی اور موٹر سائیکل چھین نے کی کوشش کی تو شاہ زیب نے مزاحمت کی اور علاقے لوگوں کو مدد کے لیے پکارا جس پر علاقے کے لوگ کے برقت پہنچنے پر ایک ڈاکو فرار ہو گیا جبکہ ایک ڈاکو کو لوگوں نے پکڑ لیا علاقے کے لوگوں کے مطابق انہوں نے پولیس کو اطلاع دی توپولیس حسب معمول دیر سے پہنچی اور حیرت اس پر ہے کہ ڈاکوئوں کی اطلاع ملنے کے باوجود پولیس کے دو سپاہی موٹر سائیکل پر موقع واردات پر پہنچے اور لوگوں کی مدد سے زخمی ڈاکو کو چنگ چی میں لے کر پولیس اسٹیشن روانہ ہوئے ڈاکو کی شناخت دیدار کھوسو ولد پیارو کھوسو رہائشی جھنڈو کھوسو سے ہوئی ہے پولیس دوسرے ڈاکو گرفتار کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔