مزید خبریں

ٹنڈو جام : الخدمت فائونڈیشن حیدرآباد کے نائب صدر کی بہن انتقال کر گئیں

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت)الخدمت فائونڈیشن ضلع حیدرآباد کے نائب صدر عبدالحمید شیخ کی بڑی بہن مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں ،نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی سماجی اور دینی رہنمائوں نے شرکت کی جن میں امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد جنرل سیکرٹری رائو طارق الخدمت فاونڈیشن کے جنرل سیکرٹری اور جنرل کونسلر کے امیدوار طاہر اُسامہ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآبا د سہیل شارق سلیم کے کے حماد علی بہادر اعجاز احمد سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت اور مر حومہ کے لیے دعائے مغفرت کی مرحومہ کو نورشاہ بخاری قبرستان ٹنڈوجام میں سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ عبدالحمید شیخ اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔