مزید خبریں

بدین: سوزوکی کو ٹینکر کی خوفناک ٹکر، 3افراد جاں بحق

بدین (نمائندہ جسارت)صبح سویرے کراچی سے بدین آنے والی سائیڈ میں کھڑی سوزوکی گاڑی کو مین قومی شاہراہ پر 2 ریس لگاتے ہوئے ٹینکر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موقع پر ہی 3 افراد ممتاز گوپانگ، کریم بخش سامی، غلام حسین لغاری موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں بشیرہ، رخسانہ، سنہری، ایک سالہ بچی ثمینہ اور دیگر شامل ہیں ہلاک شدگان اور زخمی جائے حادثہ پر ایک گھنٹے تک پڑے رہے جس کے بعد ایدھی کی ایمبولینس نے سول اسپتال ٹھٹھہ پہنچایا، زخمیوں کے ساتھ ائے ان کے عزیز نے بتایا کہ ہم نے سوزوکی سائیڈ میں کھڑی کی تھی کہ دو اسپیڈ میں ریس لگاتے ہوئے ٹینکروں میں سے ایک ٹینکر سوزوکی پر چڑھ گیا سے نیچے اترے ہوئے 6 افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے متوفی ممتاز گوپانگ بدین کے سینئر صحافی حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری ہارون گوپانگ کا بھانجا تھا جس کی نمازِ جنازہ اور تدفین بدین میں کی گئی۔