مزید خبریں

ٹھٹھہ: آنکھوں سے محروم شخص کے گھر چوری

ٹھٹھہ( نمائندہ جسارت)مکلی حاجی رسول بخش بروھی گوٹھ کے رہائشی آنکھوں سے محروم شخص ابراہیم مچھارو کے گھر سے نامعلوم چور ایک لاکھ روپے نقدی سونے کے لاکھوں روپے کے زیورات لے کر فرار ہوگئے تھے جس کی رپورٹ کچھ عرصہ قبل مکلی تھانے میں لکھوائی گئی تھی لیکن اب تک چوروں کا سراغ نہ مل سکا آنکھوں سے محروم غریب شخص ابراہیم مچھارو نے صحافیوں کو بتایا کہ میں نے بڑی مشکل سے سالوں کی کمائی اپنے بھائی کی شادی کے لیے ایک لاکھ روپے جوڑ جوڑ کے جمع کیے تھے اور اپنی بیٹی کے لیے کچھ زیورات بھی رکھے تھے میں خود بھی آنکھوں سے محروم ہوچکا ہوں اور میری بیٹی کو بھی خون کی کمی کی وجہ سے بوتلیں لگتی ہیں لیکن بے رحم چوروں نے میری جمع پونجی سب چرالی اب تک چوروں کا پتہ نہیں چل سکا۔ انہوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھ غریب پر رحم کھاکر میرے گھر سے چوری ہونے والے زیورات نقدی اور دیگر سامان برآمد کراکر چوروں کو گرفتار کیا جائے۔