مزید خبریں

حیدرآباد:بدنصیب بیٹے نے چھریوں کے وار کرکے ماں کو زخمی کردیا

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) بدنصیب بیٹے نے چھریوں کے وار کرکے ماں کو زخمی کردیا، اہل علاقہ نے ملزم کی درگت بنادی دونوں کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچادیا سخی پیر تھانے کی حدود میں بابا فرید پلازہ میں نشے میں دھت ظالم لڑکے علی ولد اشرف نے اپنی سگی ماں شبانہ کو چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا جسے فوری طور پر سول اسپتال پہنچادیا گیا جبکہ نشے میں دھت علی کو اہل علاقہ نے تشدد کا نشان بنایا جس سے اس کی حالت بھی خراب ہوگئی اور فوری سول اسپتال پہنچایا گیا۔