مزید خبریں

منشیات کی روک تھام فرد واحد کی ذمہ داری نہیں،اینٹی کرائم نارکوٹکس

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) منشیات کا استعمال موجودہ دور میں انتہائی سنگین صورت اختیار کرچکا ہے اور اس کی تباہ کاریاں اب کسی مخصوص علاقے تک محدود نہیں بلکہ عالمی سطح پر اس ناسور نے پوری انسانیت کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اینٹی کرائم اینڈ نارکوٹکس آرگنائزیشن کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاکر خان، حبیب اللہ میمن، حسنین عباسی، طیب حسین، عابد قیصر، مری بابر تالپور ودیگر نے کیا۔ مقررین نے کہاکہ منشیات کا تدارک اور روک تھام صرف فرد واحد یا ریاست کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ یہ پوری قوم اور معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ منشیات کی روک تھام کے لیے جدوجہد کرے اور معاشرے کو منشیات سے پاک کرے اس کے لیے لازمی ہے کہ ہم منشیات کی عادی اور رحجان کے محرکات پر قابو پاسکیں ریلی میں سول سوسائٹی سمیت اینٹی نارکوٹکس فورس اور سماجی کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔