مزید خبریں

الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہی ،سندھ یونائیٹڈ پارٹی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین و کنوینر سندھ ایکشن کمیٹی سید جلال محمود شاہ کا بلدیاتی الیکشن کے دوران پیش آنے والے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن شفاف اور آزادانہ بلدیاتی الیکشن کروانے میں ناکام ہو چکی ہے اس دھاندلی زدہ الیکشن کا ہم نتیجہ تسلیم نہیں کریں گے فوری طور پر بلدیاتی الیکشن روکنے کا مطالبہ کر دیاسندھ میں ہونے والے واقعات الیکشن کمیشن کے لیے لمحہ فکریہ ہیں سندھ میں حالات کشیدہ ہو چکے ہیںمزید نقصانات سے بچنے کے لیے فوری طور پر الیکشن روکے جائیں پیپلز پارٹی نے سندھ میں خون ریزی کا بازارگرم کر رکھا ہے۔جلال محمود شاہ نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کوخط کے ذریعے پہلے ہی اپنے خدشات سے آگاہ کیا تھاکہ بلدیاتی الیکشن کا پہلا مرحلہ خونریز ثابت ہو گاہم اپنے خدشات لے کر ہائی کورٹ بھی گئے تھے ہمارے خدشات کو سنجیدہ نہیں لیا گیاسندھ میں ہونے والے واقعات الیکشن کمیشن کی کارکردگی کے اوپر سوالیہ نشان ہیںالیکشن کمیشن اور پولیس حکمران جماعت کی مدد کر رہی ہیالیکشن کمیشن شفاف اور آزادانہ بلدیاتی الیکشن کروانے میں ناکام ہو چکی ہے بلدیاتی انتخابات کے دوران فائرنگ اور پولنگ عملے کا اغوا شرمناک ہے پیپلز پارٹی نے بلدیاتی الیکشن ہائی جیک کیا ہوا ہے پیپلز پارٹی سرکاری مشینری کے ذریعے الیکشن جیتنے کے لئیے دھاندلی کر رہی ہے سندھ کے ہر ضلع سے بدنظمی اور دھاندلی کی خبریں موصول ہو رہی ہیںاس طرح کے انتخابات کروانے سے بہتر ہے کہ نہ کروائے جائیںتھرپارکر میں ارباب غلام رحیم کے بیٹے پر حملہ کیا گیا جس کی ہم مذمت کرتے ہیںسندھ میں خوف وہراس پھیل چکا ہے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کا ڈاکو راج اور دھاندلی کا بازار گرم ہے ریاستی مشینری کے ذریعے پیپلز پارٹی کے بلدیاتی الیکشن کو ہائی جیک کر لیا ہے، لوگوں کو اغوا اور قتل کیا گیا۔