مزید خبریں

حیدرآباد: ایپکا کی نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) فیڈرل این ٹی ڈی سی یونٹ کے صدر رؤف بھٹی نے اپنی ملازم تنظیم کی جانب سے پریس کلب حیدرآباد کے سالانہ انتخابات میں بلا مقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداران صدر لالا رحمان سموں صاحب، نائب صدر ساجد خانزادہ صاحب، جنرل سیکرٹری حمیدالرحمان ، جوائنٹ سیکرٹری سردار احمد اور خازن فہیم علی ببر صاحب بشمول ممبران پریس کلب گورننگ باڈی علی حسن خالد کھوکھر ، اقبال ملاح صاحب، جے پرکاش مورانی ، الطاف کوٹی ، فضل چنا ، ہارون آرائیں صاحب، ارشاد چنا اور حسین خان کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پریس کلب حیدرآباد کے نومنتخب عہدیداران اپنی گزشتہ سال کی روشن روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ملک میں اعلیٰ صحافتی اقدار کو فروغ دینے، آزادی اظہار رائے کے نظریے کو عام کرنے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب عہدیداران اور ممبران گورننگ باڈی کہنہ مشق اور جری صحافی ہیں جو یقیناحیدرآباد شہر کے گھمبیر مسائل کو بہتر انداز سے اُجاگر کریں گے اور زرد صحافت کرنے والوں کی حوصلہ شکنی بھی کریں گے۔ آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران ملازم و مزدور حقوق و مسائل کے لئے ایپکا فیڈرل کی جانب سے اٹھائی جانے والی آواز کو میڈیا کے ذریعے حکومتی ایوانوں تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔