مزید خبریں

پیپلز پارٹی عوامی حقوق کیلیے جدوجہد کرتی ہے،نظام آرائیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے رہنما اور معروف بلڈر چوہدری نظام الدین آرائیں اور حیدرآباد کے حلقہ پھلیلی یوسی 8سے پیپلزپارٹی کے یوسی چیئرمین کے امیدوار اکرام الدین عرف شانی نے سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے بڑی تعداد میں بلدیاتی نمائندوں کی کامیابی پر سندھ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے بلدیاتی امیدواروں کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے کیونکہ پیپلزپارٹی اس وقت ملک کی واحد عوامی جماعت ہے جو اپنے لوگوںمیں رہ کر ان کے مسائل حل کرتی ہے اور ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دوسرے مرحلے کے انتخاب میں حیدرآباد سمیت دیگر اضلاع سے بڑی تعداد میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوں گے کیونکہ اب عوام میں شعور پیدا ہوچکا ہے اور وہ مفاد پرستوں کومسترد کردیں گے جو پچھلے 30 سال سے عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں اور انہوں نے سوائے اپنے مفادات کے علاوہ عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔ آج حیدرآباد کی جو حالت ہے اس کے ذمہ دار بھی وہی لوگ ہیں جو لسانیت کے نام پر ایک دوسرے کو دست وگریباں کراتے رہے اور انہوں نے سوائے عوام کو گمراہ کرنے کے کچھ نہیں کیا۔ حیدرآباد سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوکر اس شہر کی تعمیر وترقی میںاپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔