مزید خبریں

ٹنڈومحمدخان:ڈسٹرکٹ پریس کلب سالا نہ انتخابات،23-2022 کا شیڈول جاری

ٹنڈومحمدخان(نمائندہ جسارت)ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹنڈومحمدخان کی جنرل باڈی کا اجلاس ، ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر راؤ غلام حسین زیر صدارت منعقد ہوا ، جس میں ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اجلاس میں ڈسٹرکٹ پریس کلب ، ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ ، ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 23-2022 کا شیڈول متفقہ رائے سے جاری کیا گیا ، جس کے مطابق 27 جون نامزدگی فارم کی وصولی ، 28 جون نامزدگی فارم جمع کرائے جانے ، 29 جون اسکروٹنی اور واپسی 30 جون کو پولنگ ہو گی، اجلاس میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر راؤ غلام حسین ، چیئرمین گورننگ باڈی غلام نبی کیریو ، جنرل سیکریٹری جبار بلوچ ، ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے صدر مظفر رند ، ڈسٹرکٹ الیکٹرانکس میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر عبدالکریم شیخ ، سینئر صحافی رمضان شورو، انصار خان ، امتیاز مگریو ، ذوالفقار چانڈیو ، غلام علی چانگ ، صدیق چھیپا، سعید احمد شیخ ، عبدالرحمان شیخ سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔