مزید خبریں

ٹھٹھہ ،مکلی ہیڈ کوارٹر اور دیگر علاقوں میں پانی کی شدید قلت

ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت)ٹھٹھہ اور مکلی ہیڈ کوارٹر کے لاکھوں عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے مکلی ہاشم آباد کالونی پوسٹ آفس ایریا ناریجو گوٹھ ٹھٹھہ شہر اور دیگر علاقوں میں گزشتہ ایک ماہ اور 2 ہفتوں سے پانی کی شدید قلت ہے اور رمضان سے اب تک بجلی کی 14 گھنٹوں سے 16 گھنٹوں تک کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوگئی ہیں اور ہزاروں روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والے محنت کش بھی بیروزگار ہوگئے ہیں ٹھٹھہ ضلع سخت گرمی کی لپیٹ میں ہے پانی بجلی کے بحران اور شدید گرمی کی وجہ سے 3 خواتین اقراء، ماہ نور، شیرین اور غلام دستگیر، شیراز، رحیم خان اور عقیل احمد بے ہوش ہوگئے ضلع ٹھٹھہ کے میں ٹھٹھہ اور مکلی ہیڈکوارٹر میں سیاسی پارٹیوں کے لاکھوں ورکرز رہائش پذیر ہیں جنہیں بے یارو مددگار چھوڑا ہوا ہے۔