مزید خبریں

میرے چھوٹے بھائی نے میری زمین پر قبضہ کررکھا ہے،انصاف دیا جائے ،کمال خان لاشاری

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)میرے بھائی نے میر ے حصے کی زرعی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے میرا بھائی کسی کے فیصلے کو بھی تسلیم نہیں کر رہا ہے جبکہ پولیس بھی میر ے ساتھ کو ئی انصاف فراہم نہیں کر رہی میر ے والد نے زبانی طور پر مجھے 8ایکٹر زرعی زمین دی تھی میر ے والد کی کل 32ایکٹر زرعی زمین ہے جبکہ ہم پانچ بھائی اور دو بہن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار دیھ ریچھل کے رہائشی کمال خان لاشاری نے نیشنل پر یس کلب ٹنڈوالہیار پر پر یس کانفر نس کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میر ے چھوٹے بھائی نے میرے والد کی جانب سے میر ے حصے میں 8 ایکٹرزرعی زمین زبانی طور پر مجھے دی اور ابھی طور پر میر ے والد کی کل زرعی زمین آج بھی میر ے والدخانن لاشاری کے نام پر جو زمین تھی آج بھی ان کے نام پر کاغذا ت ہیں اور میرے جھوٹا بھائی نے میر ے حصے کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے میں نے انصاف کے لیے ایس ایس پی ٹنڈوالہیار سمیت تھانہ بکیرا شر یف کوانصاف کے لیے درخواست دی ہے لیکن پولیس کوئی بھی تعاون نہیں کر رہی میر ا بھائی قانون کا سہارا لیکر ہمارے حقوق کو ہڑپ کر رہا ہے میں چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعلی سند ھ ، آئی جی سند ھ ، ڈی آئی جی حیدر آباد ایس ایس پی ٹنڈوالہیار سے مطالبہ کر تا ہو ں کہ مجھے انصاف فراہم کیا جا ئے اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں انصاف کے لیے ہر فورم پر احتجاج کر نے کا حق رکھتا ہو ں ۔