مزید خبریں

ٹھٹھہ ،سوزوکی اور ٹینکر میں ٹکر ، 3افراد جاں بحق،6 زخمی

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)مکلی کے قریب سوزوکی گاڑی کو ٹینکر کی خوفناک ٹکر، تین افراد جاں بحق عورتوں اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی۔صبح سویرے کراچی سے بدین آنے والی سائیڈ میں کھڑی سوزوکی گاڑی کو مین قومی شاہراہ پر دو ریس لگاتے ہوئے ٹینکر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موقع پر ہی تین افراد ممتازگوپانگ، کریم بخش سامی، غلام حسین لغاری جاںبحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں بشیرہ، رخسانہ، سنہری ،ایک سالہ بچی ثمینہ اور دیگر شامل ہیں۔ ہلاک شدگان اور زخمی جائے حادثہ پر ایک گھنٹے تک پڑے رہے جس کے بعد ایدھی کی ایمبولینس نے سول اسپتال ٹھٹھہ پہنچایا، زخمیوں کے ساتھ آئے ان کے عزیز ے بتایا کہ ہم نے سوزوکی سائیڈ میں کھڑی کی تھی کہ دو اسپیڈ میں ریس لگاتے ہوئے ٹینکروں میں سے ایک ٹینکر سوزوکی پر چڑھ گیا سوزوکی سے نیچے اترے ہوئے 6 افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے ٹریلرڈرائیور ٹریلر سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔