مزید خبریں

سکھر ،پاکستان کی پہلی لینڈ فل سائڈ پر کام جاری ہے

سکھر (نمائندہ جسارت)روہڑی کے نزدیک اروڑ کے مقام پر 103ایکٹرپرمحیط کچرے کو ری سائیکل کرکے میتھین گیس بنانے کیلیے پاکستان کی پہلی لینڈفل سائڈ پر کام جاری ہے، جو تکمیل کے قریب ہے، مذکورہ ری سائیکل پلانٹ کے ذریعہ کچرے کو ٹھکانے لگانے اور اس سے میتھین گیس بنانے کیلیے استعمال کیا جا سکے گا۔علاوہ ازیں سکھر کے علاقہ ابراہیمی قبرستان آرائیں میں سکھر کاپہلاڈیٹابیس قبرستان بنایا جا رہا ہے جو آخری مراحل میں ہے ،جہاں قبروں کو ترتیب وار رکھا جائے گا۔