مزید خبریں

ڈی آئی خان،واپڈا کا بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کریک ڈائون

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی)واپڈا پیسکو ڈیرہ کا بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کریک ڈائون، کنڈوں میں استعمال ہونیوالی 70گز تاربرآمد،نادہندگان سے 12لاکھ روپے ریکوری ،تھانہ صدر، ڈیرہ ٹائون اور تھانہ درابن میں الگ الگ مقدمات درج ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کے ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس کی موجودگی میں واپڈا پیسکو ڈیرہ کے دونوں ڈویژنز کے ایکسینز حزب اللہ محسود اور رضوان اللہ مروت سے لوڈ شیڈنگ اوقات اور کنڈا مافیا کیخلاف کارروائیوں کے حوالے سے مشترکہ اجلاس کے بعد دران سب ڈویژن کے ایس ڈی او شاہد علی خان کی قیادت میں دامان فیڈر ، ظفر آبادکالونی میں لائن سپرنٹنڈنٹ سمیع اللہ خان کی نگرانی میں پیسکو اسٹاف نے کنڈا مافیا اور بقایا جات وصولی کیلیے آپریشن کرتے ہوئے15بجلی چوروں کو موقع پر پکڑ لیا اور ان کے قبضے سے کنڈوں میں استعمال ہونیوالا 70گز تار قبضے میں لینے کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے 12لاکھ روپے بقایا جات کی مد میں ریکوری کی اور بجلی چوروں کیخلاف تھانہ صدر، ڈیرہ ٹائون اور تھانہ درابن میں الگ الگ مقدمات درج کرادیے ہیں۔