مزید خبریں

ٹنڈوالٰہیار،ریٹائرڈ ملازمین کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)آل سندھ ریٹائٹرڈ گورنمنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن ٹنڈوالٰہیار کے درجنوں افراد کا ضلعی صدر محمد رمضان پڑھیار کی قیادت میں نیشنل پر یس کلب ٹنڈوالٰہیار پر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقعے پر محمد رمضان پڑھیار ، سر نصیر الدین قائم خانی، غلام نبی داودانی،محمد شر یف خانزادہ، کارومل، سید مر ید حسین شاہ اور عبدالغفور دائودانی نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ حکومت سندھ نے بجٹ میں ریٹائٹرڈ ملازمین کی پنشن میں جو پانچ فیصدجو اصافہ کیا گیا ہے ہم اس کو مستر د کرتے ہیں ۔انہوںنے مزید کہا کہ حکومت مہنگائی کے تناسب سے ریٹائٹرڈ ملازمین کی پینشن میں 50فیصد اصافہ کرے جبکہ تنخواہوں سے کٹوتی کی جا نے والے گروپس انشورنس اور بینوفنڈ کی رقم فوری طور ادا کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ کے ریٹائٹرڈ ملازمین کی تنخواہوں میں اصافہ کر ے ۔ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی کے چیئر مین بلاول زرداری اور کو چیئرمین آصف زرداری سے اپیل کرتے ہیں کہ ریٹائٹرڈ ملازمین کی پینشن میں مہنگائی کے تناسب سے اصافہ کیا جائے اور تنخواہوں میں 50فیصد اصافہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے جائزحقوق کے حصول کے لیے ہر فورم پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم میں محکمہ تعلیم کے علاوہ ہر ڈیپارمنٹ کے ریٹائٹرڈ ملازمین شامل ہیں اس وقت تک ٹنڈوالہیار میں تین سو سے زائد افراد ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔