مزید خبریں

سکھر ،جمعیت طلبہ عربیہ کے تحت مقابلہ بحث و مباحثہ منعقد ہوا

سکھر( نمائندہ جسارت)جمعیت طلبہ عربیہ سکھر کی جانب سے مقابلہ بحث ومباحثہ بموضوع (تنظیم یا تعلیم) منعقد ہوا، جمعیت کے کارکنان ساتھیوں نے بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کی،منتظم جمعیت طلبہ عربیہ سکھر ڈویژن حافظ ابو الدردا نے جج کے فرائض سرانجام دیے۔ اس موقع پر منتظم ڈویژن حافظ واجد حسین نے بھی خصوصی شرکت کی۔امین ضلع ابوبکر اور منتظم حلقہ برادر شہباز نے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دیے۔ اختتام پرواجد حسین ، حافظ ا بوالدردا اور امین ضلع ابوبکرنے پوزیشن حاصل کرنے والے شرکا میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔