مزید خبریں

الیکشن کمیشن شفاف بلدیاتی انتخابات کرانے میں ناکام رہا، علامہ غوث

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ غلام غوث بغدادی نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن پرامن اور شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذکرنے والے ادارے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرانے میں ناکام اور بے بس نظر آئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے گرفتار امیدوار اور ذمے داران کو فوری رہا کیا جائے۔