مزید خبریں

نواز شریف، شہباز شریف کو کشمیر کاز سے گہری وابستگی ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قائد ن لیگ نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کشمیر کاز سے گہری وابستگی رکھتے ہیں، دونوں قائدین تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے ہر فورم پر گفتگو کرتے ہیں، موجودہ حکومت 5 اگست کو بھارتی اقدام کے خلاف کشمیریوں سے یکجہتی کا عملی اظہار کرے گی۔ اس حوالے سے دنیا بھر میں سفارتخانوں کو بھارتی اقدام کو بے نقاب کرنے کی ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔ مسلم لیگ ن نے
ایک لمحے کیلیے بھی مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو فراموش نہیں کیا۔ حکومت نواز شریف کے وژن کے مطابق کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی، سفارتی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔