مزید خبریں

سوات: حلقہ پی کے 7‘ پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب جیت لیا

سوات (صباح نیوز) تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 7 سوات میں ضمنی الیکشن جیت لیا، ا ے این پی اپنی نشست سے ہاتھ دھو بیٹھی، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فضل مولا 18 ہزار 42 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی کے 7 پر ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے فضل مولا اور اے این پی کے حسین احمد خان سمیت 4 امیدوار مد مقابل ہوئے۔ حلقے کے 124 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے فضل مولا 18 ہزار 42 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ اے این پی کے حسین احمد 14 ہزار 665 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔