مزید خبریں

جی-7 ممالک روس سے سونے کی برآمدات بند کرنے پر متفق

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرین پر حملے کی وجہ سے جی- 7 ممالک کے سربراہان نے روس کی مالیاتی لائف لائن کو منقطع کرنے کے لیے نئے ٹھوس اقدام کے طور پر روس سے سونا برآمد کرنے پر پابندی پر اتفاق کیا ہے۔ جنوبی جرمنی میں G-7 ممالک کے رہنماؤں کی ہونے والی ملاقات میں روس پر نئی پابندیوں پر غور کیا گیا تاکہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو جنگ کے خاتمے پر آمادہ کیا جا سکے۔ جی-7 رہنمائوں نے روس کے یوکرین پر حملے کے نتیجے میں دنیا بھر میں کساد بازاری کے بڑھتے ہوئے خطرے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔