مزید خبریں

آرمی چیف کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

جدہ (صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے اعلی ترین اعزاز شاہ عبد العزیز میڈل سے نوازا گیا ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے جدہ میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔ اس دوران انہوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور سمیت دوطرفہ تعلقات، خاص طور پر عسکری شعبوں میں فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نمائندہ خصوصی وزیراعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی اور چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کیلیے سعودی عرب کا اعلی ترین اعزاز شاہ عبد العزیز میڈل پوری قوم اور وطن کیلیے اعزاز ہے، سپہ سالار قوم جنرل قمر جاوید باجوہ، فواج پاکستان اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور سعودی عرب کی قیادت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد امیر محمد بن سلمان اور سعودی عرب کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔