مزید خبریں

عمران خان کے گھرکی ڈیوائس پکڑی گئی‘ ملازم ملوث نکلا

اسلام آباد(صباح نیوز) عمران خان کے گھر جاسوسی کے لیے لگائی گئی ڈیوائس پکڑی گئی، ملازم ملوث نکلا،سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے دعویٰ کیا کہ جاسوسی ڈیوائس لگانے کے لیے عمران خان کے گھر کے ملازم کو پیسے دیے گئے ،عمران خان نے اسے معاف کر دیا ہے تاہم ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایک رپورٹر کی جانب سے پولیس کے حوالے کیا گیا شخص ٹھیک طرح سے بات نہیں کرسکتا،پولیس تفتیش کررہی ہے، جلد اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے گا،متعدد بار درخواست کے باوجود اسلام آباد پولیس کو بنی گالہ ہاوس میں تعینات ملازمین کی لسٹ ابھی تک فراہم نہیں کی گئی۔ ملازم گزشتہ 6سال سے چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر کام کرتا ہے، ملازم کو عمران خان کے گھر میں ڈیوائس لگانے کا کہا گیا اور دیگر ملازمین سے رابطہ کرنے کا بھی کہا گیا تھا، شہباز گل کے مطابق پکڑے جانے والے ملازم کو سیکورٹی نے پولیس کے حوالے کردیا تھا لیکن عمران خان نے ملازم کو معاف کر کے بحفاظت اس کے خاندان کے حوالے کردیا۔