مزید خبریں

تمام ملکی اداروں کا احترام کرتے ہیں‘وفاقی وزیر داخلہ

 

فیصل آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ ساڑھے3 سال ملک پر مسلط رہنے والے نااہل اور نالائق ٹولہ نے ملکی ترقی و بہتری کیلئے کوئی کام نہیں کیااور اپنی ساری توجہ اپوزیشن کی کردار کشی اور بلاجواز الزام تراشیوں سمیت انتقامی کاروائیوں پر مرکوز رکھی جس سے ملکی معیشت کا جنازہ نکل گیا اور ملک ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا جس پر ہمیں مجبورا عنان اقتدار سنبھالنا پڑی اوراپنی سیاست دا پر لگاتے ہوئے ریاست بچانے کیلئے نہ چاہنے کے باوجود
مشکل فیصلے کرنا پڑے کیونکہ اگر ہم مشکل فیصلے نہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ کے قریب پہنچ جاتا۔ ملت روڈ پر مہر حامد رشید کے ڈیرہ پر پارٹی ورکرز سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم تمام ملکی اداروں کا احترام کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ملک و قوم کے بہترین مفاد میں تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں رہتے ہوئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ نااہل اور نالائق ٹولہ نے اپنے دور اقتدار میں اپنے انتخابی نعروں اور وعدوں پر عمل کی بجائے صرف اپنے مخالفین کے خلاف جھوٹے و بے بنیاد مقدمات درج کروائے اور یہی کہتا رہا کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔