مزید خبریں

شارٹ فال میں کمی کے باوجود کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہوسکا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں بجلی کے شارٹ فال میں کمی آچکی ہے تاہم کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہ ہوسکا۔ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ پر آگیا ہے، لیکن اس کے باوجود کراچی میں 4 سے 12 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ رات کو بھی 4 سے5 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، جس کے باعث سخت گرمی میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔دوسری جانب کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ شہرمیں کہیں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، عدم ادائیگی اور بجلی چوری والے علاقوں میں شیڈول کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا ہے کہ اضافی فرنس آئل منگوا رہے ہیں، جولائی کے بعد سے توانائی کا بحران کم ہونا شروع ہوگا۔