مزید خبریں

عمران کو عالمی سازش نے نہیں میں نے گرایا‘مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کو عالمی سازش نے نہیں بلکہ میں نے گرایا ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے سازش والا خط لہراتا رہا پھر کہا کہ قتل کی سازش ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے بھی دھمکی آمیز خط کے بیانیے کو یکسر مسترد کر دیا ، تمہیں کس نے مارنا ہے، سیکورٹی اداروں نے بھی کہہ دیا جھوٹ بول رہا ہے‘ گزشتہ حکومت ناجائز اور دھاندلی سے آئی تھی‘ فضل الرحمن کی سازش نے تم کو گرایا‘ ہم آئی ایم ایف اور فیٹف کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔