مزید خبریں

چیف الیکشن کمشنر کی تحفظات دور کرنے کیلیے متحدہ وفد کو ملاقات کی دعوت

اسلام آباد (صباح نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کو بلدیاتی انتخابات، ووٹر فہرستوں اور حلقہ بندیوں پر موجود تحفظات دورکرنے کیلیے ملاقات کی دعوت دے دی اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ایم کیو ایم پاکستان سے رابطہ کرکے بلدیاتی انتخابات پر موجود تحفظات دور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اتوار کے روز الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے ایم کیوایم پاکستان کے وفد کو بلدیاتی انتخابات پر موجود تحفظات دورکرنے کیلیے ملاقات کی دعوت دے دی ہے۔