مزید خبریں

پی پی جمہوریت پر شب خون مارنے کی پہلی صف میں شامل ہوگئی‘قاری عثمان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما قاری عثمان نے کہا ہے کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حکمران جماعت نے امن کی دھرتی کو لہولہان کردیا، سندھ کے 14 اضلاع کو جمہوریت کے علمبرداروں نے میدان جنگ بنادیا، پیپلزپارٹی جمہوریت پر شب خون مارنے کی پہلی صف میں شامل ہوگئی، بلدیاتی انتخابات میں پہلی بار پیپلزپارٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر تشدد پر اتر آئی، گلو بٹوں کو میدان میں اتارنے کا تجربہ مہنگا پڑجائے گا، پی پی پی ہوش کے ناخن لے، دن بھر کے پر تشدد واقعات کے بعد پیپلزپارٹی کو نتائج تبدیل کرنے اجازت نہیں دی جائے گی۔