مزید خبریں

محنت کشوں کا استحصال، این ایل ایف دھرنا دے گی،خالد خان

کراچی (پ ر) کراچی سے سب سے زیادہ ٹیکسز کی وصولیابی کی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود سندھ کے محنت کشوں کو کا مستقل استحصال کیا جارہا ہے ۔پنجاب ،کے پی کے،بلوچستان کے محنت کشوں کے مقابلے میں نصف مراعات سندھ کے محنت کشوں کو دی جارہی ہے ۔این ایل ایف کراچی دیگر فیڈریشنز اور یونینز کے ہمراہ30جون کو شاہراہ فیصل پر احتجاجی دھرنا دے گی۔یہ بات نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی زون کے صدر خالد خان نے این ایل ایف کراچی کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوںنے کہا کہ جعلی گورننگ خاموش تماشاہی کا کردار ادا کر رہی ہے ان کا محنت کشوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔