مزید خبریں

نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ

نیو یارک امریکا کا ایسا شہر ہے جہاں دنیا کے ہر ملک کا باشندہ بستا ہے ۔ یہاں دنیا کے ہرمذہب کے لوگ آباد ہیں۔ یہ شہر قومیتوں اور ہر رنگ و نسل کو اپنے اندر سمویا ہوا ہے اور یہی یہاں کی خوبصورتی ہے اب اگر کوئی چاہتا ہے کہ اس شہر کی انفرادی زندگی کا عکس کسی محکمہ کا شعبے میں جھلکتا دکھے یہ تو اس کے لیے نیو یارک پولیس ڈیپارٹ منٹ ہے۔ یہ ایک بہترین مثال ثابت ہو گا ۔ایم او بی پی نیو یارک کی طرح بہترین مثال ہے ۔ دنیا کے کسی بھی ملک یا شہر میں میں پیدا ہوئے ہوں یا آئے ہوں،اگر آپ چاہتے ہیں کہ اس محکمے میں نئی شمولیت اختیار کریں تو نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کا انتخاب کر سکتے ہیں ۔ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ایمی گرینٹ، پاکستانی ، انڈین ،بنگلا ، دیشی ، ترکش ، جن کی اپنی ایک شناخت ہے وہ اس محکمے میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں، شاید اسی لیے نیو یارک پولیس امریکا کی سب سے بڑی پولیس فورس کہلاتی ہے ۔ ایم او بی پی میں مختلف مذاہب اور اقوام کے افراد نے اپنی انفرادی شناخت کی بنا پر مختلف تنظیمیں اور سو سائٹیز بنائی ہوئی ہیں جن کے قیام کی با قاعدہ منظوری اور توسیع محکمے کی طرف سے کی جاتی ہے۔ اور محکمے کی منظوری کے بعد انہیں تسلیم کرتا ہے ۔ 5ہزار سے زائد پاکستانی ، امریکن اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔