مزید خبریں

جمعیت طالبات کا تعلیمی اداروں کے ذمے داران کیلیے تربیتی کیمپ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طالبات پاکستان صوبہ سندھ کے تحت اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ذمے داران کے لیے 24 اور 25 جون کو دو روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ، داؤد یونیورسٹی، این ای ڈی یونیورسٹی و دیگر پرائیویٹ یونیورسٹیز کے ذمے داران نے شرکت کی۔ کیمپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے ذمے داران کی فکری و اخلاقی نشوونما کرنا تھا۔ کیمپ میں ذمے داران کے لیے ورکشاپس اور تربیتی پروگرامز رکھے گئے۔ ناظمہ صوبہ ایمان ناصر کا کہنا تھا کہ زمانہ طالب علمی کے اس دور میں حاصل ہونے والی تربیت ملک و قوم کا ذمے دار شہری بننے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے اور یہی افراد آگے چل کر ملک کا سرمایہ بنتے ہیں۔