مزید خبریں

گلشن معمار اور کورنگی سے 2لاشیں برآمدکرلی گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اتوارکو شہر میں ہونے والے مختلف حادثات و واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں 3سالہ بچہ اور60سالہ خاتوں شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ماری پور ہاکس بے روڈ پر تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے سڑک عبور کرنے والے 3نوجوان 17سالہ نادر،اسماعیل اور امجد کوزخمی کردیا۔گلشن معمار میں واقع کریمی گارڈن سے 32سالہ عبدالغفار ولد جان مراد کی لاش برآمد ہوئی جس کوتشدد کے بعد گولی مار کے قتل کیا گیا،کورنگی 51-C میںیحییٰ تھلے والی گلی کے قریب واقع گھر سے 30سالہ فیصل ولد اعظم کی لاش برآمد ہوئی۔ جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود میں تین ہٹی کے قریب مسلح رہزنوں نے 25سالہ عامر ولد طارق حسین سے اسلحے کے زور پرلوٹ مارکی کوشش کی اور مزاحمت پر اسے گولی مار کے زخمی کردیا ،مائی کلاچی روڈ پر موٹر سائیکل پھسل جانے سے اس پر سوار3سالہ عبد ل ولد عمران بابر اور 16سالہ عمران ولد جمیل زخمی ہوگیا جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا،نیو کراچی خمیسو گوٹھ کبریٰ مسجد کے قریب فائرنگ مسلح ڈاکوئوں نے 16سالہ عمران نواب سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی کوشش کے دوران اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عمران کے علاوہ یاسین اور نوید بھی زخمی ہوگئے۔