مزید خبریں

اسپیکر کی وزیر اعظم سے مشاورت مکمل ، پی ٹی آئی کے استعفے منظور کرنیکا کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد تحریک انصاف کے مستعفی ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ابتدائی طور ایوان میں استعفا دینے کا اعلان کرنے والے ارکان کے استعفوں کو منظور کیا جائے گا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق سابق حکمران جماعت تحریک انصاف کے استعفوں کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے،ابتدائی طور پر ان ارکان اسمبلی جنہوں نے 9اپریل آواز لگا کر استعفا پیش کیا تھا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ آواز لگا کر استعفا دینے والوں میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 8ارکان اسمبلی شامل تھے،اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وڈیوز کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور اگر ضروری
سمجھا گیا تو فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھی بھیجا جا سکتا ہے۔