مزید خبریں

منشیات کیس، رانا ثنا اللہ پر فرد جرم کی کارروائی پھر موخر ہوگئی

لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر ہوگئی۔لاہور میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کے کیس پر سماعت کی۔دوران سماعت وکیل نے بتایا کہ رانا ثنا اللہ بجٹ اجلاس میں مصروفیت کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتے ۔عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس پر آئندہ سماعت 23 جولائی تک کے لیے ملتوی کردی۔