مزید خبریں

پیٹرول بم دوبارہ عوام پر گرنے والا ہے‘ وزیراعلیٰ پختونخوا

پشاور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پیٹرول بم دوبارہ عوام پر گرنے والا ہے،حکومت ہر طبقے کو برباد کرنا چاہتی ہے، عوام باہر نکلے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں کہا تھا کہ جب سر پر بال نہ ہوں تو کنگھے کی ضرورت نہیں، موجودہ حکومت کا کام اپنے آپ کو این آر او دلوانا ہے، روز
عوام پر مہنگائی کا بم گرایا جاتا ہے، موجودہ حکومت کو عوام اور پاکستان سے محبت نہیں۔