مزید خبریں

جولائی میں حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا،شیخ رشید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو الیکشن میں شکست ہوئی تو جولائی میں حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے آئندہ ہفتے احتجاجی جلسے کے اعلان کے بعد وڈیو بیان میںشیخ رشید کاکہناتھا کہ عمران خان نے ڈاکو راج کی جانب سے نیب ترامیم کو بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے لوگ پریڈ گراونڈ میں ہونے والے احتجاجی جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے۔شیخ رشید نے پیش گوئی کی کہ جولائی کا مہینہ بہت اہم ہے، لکھ کر دیتا ہوں کہ اگر منحرف لوٹوں کو شکست ہوئی تو جولائی میں حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا۔انہوںنے کہا کہ چین نے امداد فوج کے کہنے پردی شہبازشریف کے کہنے پر100 روپے نہیں ملتے، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے۔غریب کے خلاف 15 روز سے گلا گھونٹ بجٹ جاری ہے لیکن آئی ایم
ایف اب بھی فیصلہ نہیں کررہا، اب سانس لینے پر ہی ٹیکس لگنا باقی ہے۔جماعت اسلامی کے مہنگائی ٹرین مارچ کی حمایت کرتا ہوں۔