حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامرا، ضلعی سیکرٹری اطلاعات احسان ابڑو نے حیدرآباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے نتیجے میں بلا مقابلہ منتخب ہونے پر صدر لالا رحمان سموں، جنرل سیکرٹری حمید رحمان، نائب صدر ساجد خانزادہ، جوائنٹ سیکرٹری سردار خان، خازن فہیم ببر اور گورننگ باڈی کے تمام نومنتخب ارکان کو
مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیدرآباد پریس کلب کی نئی باڈی حسبِ توقع پریس کلب اور حیدرآباد کے صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے اپنی صلاحیتیں اور توانائیاں استعمال کرے گی، ہمیشہ کی طرح ملک میں جمہوریت اور آزادیِ اظہار رائے کو یقینی بنانے کے مؤثر اقدامات اٹھائے گی، تنقید برائے تنقید اور ذاتی الزامات کے طوفان میں تنقید برائے اصلاح اور تعمیری مثبت تنقید کو استعمال کرتے ہوئے معاشرے کی بہتری کے لیے اپنا مثبت تعمیری کردار ادا کرے گی۔