مزید خبریں

عمران خان آئندہ انتخابات میں نظر نہیں آرہے، منظور وسان

کراچی (نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت منظور حسین وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں مجھے نظر نہیں آرہے، عمران خان کے ساتھی بھی جولائی میں اس کا ساتھ چھوڑ کر چلے جائیں گے، سال 2023ء میں بلاول زرداری یا ن لیگ سے وزیراعظم بننے کا امکان ہے اتحاد بھی ہوسکتا ہے، ملک میں عام انتخابات اپریل 2023ء میں ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ منظور وسان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ جو اقتدار سے جاتا ہے وہ جلدی واپس نہیں آتا، اب عمران خان کو انتظار کرنا پڑیگا، عمران خان کی مقبولیت میں آہستہ آہستہ کمی ہوتی جائے گی، جو موقع عمران خان کو دیا گیا وہ اس سے کچھ حاصل نہ کر سکے۔ عمران خان کا لانگ مارچ غلط فیصلوں کی وجہ سے ناکام ہوا، اب لانگ مارچ کریں گے بھی تو کامیاب نہیں ہوگا۔